نیتن یاہو کیخلاف نیا اسکینڈل‘ جرمن آبدوزیں مصر کو فروخت کردیں

370

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) قومی خزانے کی لوٹ مار اور امانت میں خیانت کے ارتکاب پر کرپشن کے الزامات کا سامنا کرنے والے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کا ایک نیا اسکینڈل سامنے آیا ہے۔ اسرائیل کے عبرانی اخبار نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ نیتن یاہو نے جرمنی سے خریدی گئی جدید آبدوزیں زیادہ قیمت ملنے پر مصر کو فروخت کی ہیں۔ دوسری طرف اسرائیل کے سیاسی اور عسکری حلقوںنے جرمنی آبدوزیں مصر کو فروخت کرنے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔