جرمن شہریوں کی اکثریت نے امریکی فوجی انخلا کی حمایت کردی

276

برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمن شہریوں کی اکثریت نے ملک سے امریکی افواج کے انخلا کی حمایت کردی ہے۔ اس وقت امریکا کے 36 ہزار فوجی جرمنی میں تعینات ہیں۔ حالیہ سروے کے مطابق 47 فیصد شہریوں کی رائے ہے کہ اس تعداد میں سے 12 ہزار امریکی فوجیوں کا انخلا ہو جانا چاہیے۔ ہر 4 میں سے ایک یعنی 25 فیصد مکمل انخلا کے حق میں ہیں جب کہ صرف 28 فیصد جرمن شہریوں کی رائے ہے کہ امریکی افواج موجودہ تعداد میں ہی یہاں تعینات رہنی چاہییں۔