اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک بار پھر168روپے کا ہو گیا

236

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں منگل کو روپے کے مقابلے میں ڈالر ایک بار پھر168روپے کی سطح پر پہنچ گیا ۔انٹر بینک میں10پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 167.50روپے سے بڑھ کر 167.60روپے اور قیمت فروخت 167.80 روپے سے بڑھ کر 167.90 روپے ہو گئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں70پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 166.80روپے سے بڑھ کر 167.50روپے اور قیمت فروخت167.30 روپے سے بڑھ کر168روپے کی بلند سطح پر جا پہنچی ۔فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز یورو کی قدر میں1.30روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔