پاکستان کو شکست دینا آسان نہیں ہوگا، بین اسٹوکس

250

مانچسٹر (جسارت نیوز)انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل رائونڈر بین اسٹوکس نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم کو پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست دیکر تین میچوں کی سیریز کا آغاز فاتحانہ انداز میں کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ کالی آندھی کے خلاف ہوم سیریز میں فتوحات کے بعد ٹیم کے حوصلے بلند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم کو شکست دینا آسان نہیں ہے تاہم انکی ٹیم نے میچ سے قبل بھرپور تیاری کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم میں ایسے کھلاڑی موجود ہیں جو کسی بھی وقت میچ کا پانسہ پلٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کے خلاف ابتدائی ٹیسٹ میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کریں گے۔