کورونا میں کمی۔ سندھ بھر میں عدالتیں فعال ہوگئیں

341

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کورونا وبا میں کمی بعد سندھ بھر میں عدالتیں فعال ہوگئیں، ہائیکورٹ سمیت صوبے بھر کی ماتحت عدالتوں میں تمام نوعیت کے کیسز کارروائی کا باقاعدہ آغا ہوگیا ہے ،تمام عدالتوں میں سول اور کریمنل،اپیلوں، آئینی درخواستوں کی سماعت شروع ہوگئی، سندھ ہائیکورٹ میں 8 دو رکنی بینچز اور سنگل بینچ میں فاضل ججز نے کیسز کی سماعت کی۔ وکلا اور سائلین کورونا ایس او پی کے تحت عدالتوں میں کیسز کی پیروی کے لیے آسکتے ہیں، 4 ماہ 10 دن قبل کورونا وبا کے پیش نظر عدالتوں اہم نوعیت کے کیسز کی سماعت کے علاوہ دیگر کام بند کردیا گیا۔