کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کیلئے یوم استحصال منائیں گے،وزیر خارجہ

770

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ 5 اگست کو کشمیریوں کیساتھ یکجہتی کیلئے یوم استحصال منائیں گے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت 5 اگست کے حوالے سے وزارت خارجہ میں اجلاس ہوا،اجلاس میں معید یوسف، سیکریٹری خارجہ واطلاعات، اعلیٰ عسکری حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں وزیرخارجہ نے گزشتہ روز کیے جانے والا دورہ ایل اوسی اور مظفرآباد کے حوالے سے شرکا کوآگاہ کیا اور صدر، وزیراعظم آزاد کشمیر ودیگرسے ملاقاتوں کا تذکرہ بھی کیا۔

اس موقع پروزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کشمیری قوم بھارت کے 5 اگست کے اقدامات کومسترد کرچکی،5 اگست کو کشمیریوں کیساتھ یکجہتی کیلئے یوم استحصال منائیں گے۔

وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ حق خودارادیت تک کشمیریوں کی آواز دنیا کے ہرفورم پراٹھائیں گے،ایل اوسی پربھارتی فوج نہتے شہریوں کوگولیوں کا نشانہ بنارہی ہے۔