مشرقی وسطیٰ میں جانا امریکا کی سب سے بڑی غلطی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

810

واشگنٹن:امریکی صدر ڈنلڈٹرمپ کا کہنا ہےکہ ہمیں کبھی بھی مشرقی وسطیٰ میں نہیں جانا چاہیے تھا، مشرقی وسطیٰ میں جانا امریکا کی تاریخ کی سب سے بڑی غلطی ہے، بہت جلد ہماری فوجیں افغانستان سے باہر آجائیں گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر نے کہاکہ جلد ہی افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد 8ہزار تک لے آئیں گے،امریکا کے صدارتی انتخابات تک افغانستان میں 4یا 5ہزار تک امریکی فوجی رہ جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ نہیں بتا سکتا کہ کب تک امریکی فوجیں افغانستان سے باہر آجائیں گی لیکن ہم بڑی حد تک افغانستان سے باہر آجائیں گے،ہم نے شام سے داعش کو نکالا ، دہشت گردوں کو گرفتار کیا اور ان کو ہلاک کیا۔