کراچی میں اس بارکھالیں چھیننے کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا،سندھ رینجرز

479

کراچی: ترجمان سندھ رینجرز کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں اس بار کھالیں چھیننے کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔

ترجمان سندھ رینجرز نے کہا کہ شہر میں امن کیلئے رینجرز اور پولیس نے سیکیورٹی کے مؤثر اقدامات کیے جبکہ بس اڈوں، ریلوے اسٹیشن پرقانون نافذ کرنیوالے ادارے ہائی الرٹ رہے۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال بھی عیدالاضحٰی پرامن ماحول میں منائی گئی، شہر میں اسنیپ چیکنگ، موبائل پٹرولنگ، موٹرسائیکل گشت جاری رہا۔

ترجمان سندھ رینجرز کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں اس بارکھالیں چھیننے کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا تاہم قانون نافذ کرنے والے ادارے ہائی الرٹ رہے۔

یاد رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لیے حکومت کی جانب سے اس مرتبہ  گلی کوچوں میں  قربانی  کرنے پر پابندی عائد کی گئی تھی جبکہ ایس او پیز پر عمل کروانے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کو کہا گیا تھا۔