سرینگرہماری منزل اور خواب کی تعبیر ہے، وزیر خارجہ

743
باغی ارکان سے نظرثانی کی اپیل کرتے ہیں، وزیر خارجہ

اسلام آباد: وزیر خارجہ پاکستان شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سرینگرہماری منزل اور خواب کی تعبیر ہے، نئے سیاسی نقشے پر قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

نئے نقشے کی رونمائی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان نے اپنی جغرافیہ حدود کاتعین کردیا ، نیا سرکاری نقشہ قوم کی امنگوں کی ترجمانی کرتا ہے،سیاچن کل بھی ہمارا تھا آج بھی ہمارا ہے،پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں مسئلہ کشمیر پر متحد ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے آج پوری دنیا کو بتادیا کہ ہم کہاں کھڑے ہیں؟بھارت نے 5اگست کے اقدام کے بعد نقشہ پیش کیا تھا،ہم نے آج بھارت نقشے کو مسترد کردیا،ہم نے موجودہ نقشے میں سرکریک پر بھارتی موقف مسترد کردیا ہے،فاٹا بھی خیبر پختونخواہ میں ضم ہوچکاہے،کشمیر کا فیصلہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق ہوگا۔