مکہ میں حجام کی دکان ریسٹورنٹ میں تبدیل

697

مکہ میں حجام نے دکان کو غیرقانونی طور پر ریسٹورنٹ میں تبدیل کردیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق حکام نے مکہ میں غیر قانونی طور پر حجام کی دکان کو ریسٹورنٹ بنانے اور بغیر کسی احتیاطی تدابیر کو اختیار کرنے پرکارروائی کرتے ہوئے دکان کو سیل کردیا۔

حکام نے شہر میں کورونا وبا کے پیش نظر اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے مختلف علاقوں کا دورہ کیا تو ایک ایسی دکان کی نشاندہی کی گئی جہاں حجام نے گاہکوں کے لیے طرح طرح کے کھانے تیار کررکھے تھے۔

دکان کو غیرملکی ملازمین غیرقانونی طور پر چلا رہے تھے۔حکام نے دکان سے گیس کا کنکشن کاٹ دیے اور پکے ہوئے کھانے کو تلف کردیا۔

دکان کو فوری طور پر بند کر دیا گیا اور دکان مالک کو طلبی کا نوٹس جاری کردیا۔غیر قانونی اقدام پر دکان مالک کے خلاف کارروائی اور جرمانے کیے جانے کا امکان ہے۔