پنجاب حکومت کا 10،9 محرم کوموبائل فون سروس بندکرنےکافیصلہ

453

پنجاب حکومت نے سیکورٹی خدشات کے باعث 10،9 محرم کوموبائل فون سروس بندکرنےکافیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کابینہ کمیٹی امن وامان کامحرم سیکیورٹی پلان سےمتعلق اجلاس ہوا۔ وزیرقانون راجہ بشارت نےاجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس میں  محرم کے دوران سیکوٹی امور خصوصاً راولپنڈی ڈویژن میں امن وامان کی صورتحال کاجائزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ  10،9 محرم کوموبائل فون سروس بندرکھی جائے گی۔

وزیر قانون راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ شرپسندعناصرکی بیخ کنی کیلئےتمام ممکن اقدامات کریں گے کسی کوملک میں انارکی پھیلانےکی اجازت نہیں دی جائےگی۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن  کی درخواست منظور کرتے ہوئے حکومت کومخصوص حالات میں موبائل فون سروس بندکرنے کی اجازت دے دی۔