پاکستانی قاتل 11 سال بعد اسپین سے گرفتار

693

11 سال پہلے اپنی بیوی کو قتل کرنے والے پاکستانی کو اسپین کے ایک جزیرے سے گرفتار کرلیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپین کے سیاحتی جزیرے میلورکا سے 41 سالہ پاکستانی شہری کو مقامی پولیس نے گرفتار کیا۔

ملزم 2009 میں اپنی بیوی کو قتل کرنے کے بعد فرار ہوگیا تھا جس کیخلاف بین الاقوامی سطح پر پاکستانی حکام کی جانب سے گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا گیا تھا۔