مقبوضہ کشمیر پاکستان کے سرکاری نقشے میں شامل

1082

اسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پاکستان کے نئے سرکاری نقشے کی منظوری دے دی گئی، جس میں مقبوضہ کشمیر کو پاکستان کا حصہ قرار دیا گیا ہے۔

اس موقع پر عمران خان کا کہنا ہے کہ آج پاکستان کا تاریخی دن ہے، کشمیر پاکستان کا حصہ بنے گا، یہ نقشہ پہلا قدم ہے، آج سے پورے پاکستان میں یہ آفیشل نقشہ ہوگا، کابینہ ،اپوزیشن اور کشمیری لیڈر شپ نے نئے نقشے کی تائیدکی ہے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کشمیر کا مسئلہ دنیا کے ہر فورم پر اٹھائیں گے، عالمی برادری مسئلہ کشمیر پر اپنا وعدہ پورا کرے، کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہاکہ کشمیریوں کو ان کے حقوق آج تک نہیں ملے،بھارت نے 5اگست کو غیر قانونی قدم اٹھایاتھا،جب تک زندہوں آزادی کشمیر کے لئیے جہدوجہد جاری رہے گی،انشاءاللہ ہم اپنی منزل بہت جلد پالیں گے۔