بیٹے کے ساتھ والدین نے بھی انٹر کرلیا

546

بیٹے کی حوصلہ افزائی کے لیے والدین نے نئی مثال قائم کردی۔والدین نے بیٹے کے ساتھ انٹر کر لیا۔

فیملی کا تعلق بھارتی ریاست کیریلا سے ہے۔43 سالہ والد محمد مصطفیٰ، بیوی نوسائبہ اور بڑے بیٹے شمس نے بارہویں جماعت پاس کر لی۔

نوجوانی میں ابترمعاشی حالات کے باعث جوڑے نے تعلیم ادھوری چھوڑ دی لیکن بیٹے کے ساتھ اس کی حوصلہ افزائی کے لیے نہ صرف پڑھائی کی بلکہ امتحانات میں اچھے نمبروں سے کامیابی بھی حاصل کی۔

A family of three in front of a house with the mother in pink salwar and black shawl in the left the son in blue t shirt in the middle and the father wearing a cream shirt at the right

2015میں یو اے ای سے ملازمت چھوڑ کر بھارت میں کاروبار شروع کرنے والے محمد مصطفیٰ نے اہلیہ کے ساتھ ادھوری تعلیم کو مکمل کرنے کا فیصلہ کیا اور عملی زندگی کے ساتھ ساتھ پڑھائی پر بھی توجہ دی۔

میاں، بیوی تمام امور نمٹانے کے بعد شام کو کلاسز لیتے اور سالانہ امتحانات کی تیاری کرتے۔والدین کے ساتھ ساتھ بیٹے نے بھی امتحانات دیے اور وہ بھی کامیاب قرار پایا۔