کراچی میں تیز بارشیں متوقع، جناح ائیرپورٹ پر الرٹ جاری کردیا گیا

700

کراچی: شہر میں تیز بارشوں کے چوتھے اسپیل کے پیش نظر سول ایوی ایشن حرکت میں آگیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے تیز بارشوں کے چوتھے اسپیل کی پیش گوئی کردی ہے جس پر سول ایوی ایشن نے جناح ائیرپورٹ پر الرٹ جاری کردیا۔

سول ایوی ایشن نے ائیرپورٹ حکام کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اقدامات کی ہدایت کردی۔

سی اے اے کے محکمہ فائر میں بھی ہائی الرٹ کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔

سول ایوی ایشن نے چھوٹے طیاروں اور ہیلی کاپٹرز کے ساتھ اضافی وزن لگانے کی ہدایت کردی ہے۔

سی اے اے نے ہدایت کی ہے کہ ائیرپورٹ پر ہلکے آلات کو موسم کی خرابی پر محفوظ مقام پر منتقل کیا جائے۔

ائیرپورٹ پر شعبہ الیکٹریکل کو ٹوٹی تاروں اور لائٹوں کی مرمت کا بھی حکم دے دیا گیا ہے۔