اقوام متحدہ ہمارا نقشہ تسلیم کرلے تو مسئلہ حل ہوجائے گا،ڈاکٹر عارف علوی

743

اسلام آباد: صدر مملکت پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ ہمارا نقشہ تسلیم کرلے تو مسئلہ حل ہوجائے گا، مسئلہ کشمیرپردنیا کےسامنے اپنا بیان اورنقشہ پیش کرتے رہیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ بھارت اسرائیل سے سیکھ کر کشمیریوں پر ظلم کررہاہے، بھارت نے خطے کا امن خراب کیا ہے، کشمیری خواتین پر ظلم کیا جارہاہے،کشمیر ہائی وے کا نام سر نگر رکھ دیا گیا ہے، ہم دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر حل ہو،کشمیر میں مسلسل لاک ڈاؤن ہے ، بھارتی جارحیت سے مقبوضہ کشمیر کی معیشت کو 4ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔

انہوں نے کہاکہ دنیا کو یاد دہانی کرانے کا ایک نیا طریقہ ہے،بھارتی مظالم سے دنیا کو آگاہ کررہے ہیں،مسئلہ کشمیر کے حوالے سے جو کچھ کرنا چاہیے وہ کررہے ہیں، ترکی ، چین اور ملائیشیا نے پاکستان کو کشمیر کے معاملے پر سپورٹ کیا ہے،کشمیر کے مسئلے پر ہم سب نے اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہے۔