دہلی فسادات کیلئے بیرونِ ملک سے 1 کروڑ 62 لاکھ کی فنڈنگ ہوئی، دہلی پولیس

495

شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی (CAA-NRC) کیخلاف مظاہروں کے دوران دہلی فسادات برپا کرنے کرنے کیلئے 1 کروڑ 62 لاکھ 46 ہزار 53 روپے کی فنڈنگ کے حوالے سے دہلی پولیس نے اب تک کا سب سے برا دعویٰ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی پولیس نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ دہلی فسادات برپا کرنے والے ملزمان کی بیرونِ ممالک سے 1 کروڑ 62 لاکھ 46 ہزار 53 روپے کی فنڈنگ کی گئی۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ فنڈنگ کی رقم میں سے ایک کروڑ 47 لاکھ 98 ہزار 893 روپے دہلی میں منظم اور پرتشدد فسادات کروانے میں خرچ کیا گیا تھا جبکہ باقی ماندہ رقم ہتھیار خریدنے اور فسادات کیلئے اکسانے والوں کے اکاؤنٹ میں ڈالی گئی۔

واضح رہے کہ مسلمانوں کو شہریت سے مستثنیٰ قرار دئیے جانے والے بھارتی شہریت ترمیمی قانون کیخلاف مظاہروں کی شروعات فروری میں ہوئی تھی جس میں مظاہرین پر ڈھائے جانے والے مظالم میں انتہا پسند ہندوؤں کے علاوہ دہلی پولیس بھی شامل تھی جس کے نتیجے میں 50 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔