پنجاب کے بڑے اسپتال میں کورونا وارڈز بند

582

پنجاب حکومت نے مریضوں میں کمی آنے پر کورونا وارڈز بند کر دیے۔

وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہا ن کے مطابق سروسز، جناح اور دیگر بڑے اسپتالوں میں کورونا وارڈز کو بند کردیا گیا ہے یہ اقدام کورونا کیسز میں مسلسل کمی آنے کے باعث کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوروناپھیلاؤکیخلاف مزیداقدامات جاری رکھیں گےپنجاب کےانسدادکورونااقدامات کوسپریم کورٹ نےبھی سراہا اور  عدالتی ریمارکس حکومتی کارکردگی کامنہ بولتاثبوت ہیں۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ حکومت کوروناسےنمٹنےکیلئےہرممکن اقدام کررہی ہے، معزز بینچ نے کہا کہ بزدار حکومت کے کورونا مخالف اقدامات مثبت اور درست سمت میں ہیں۔

دوسری جانب ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ اب تک صوبے میں 7لاکھ 43 ہزار سے زائد کورونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں جب کہ 82ہزار سے زائد افراد کورونا سے  صحتیاب ہو چکے ہیں۔