لبنان کے دارلحکومت بیروت میں دھماکہ ،10افراد جاں بحق، متعدد زخمی

1038

بیروت : لبنان کے دارالحکومت بیروت میں2 دھماکے  ہوئے جس میں 10افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں، دھماکے سے پورا شہر لرز اٹھا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دارالحکومت بیروت کی بندرگاہ کے ویئر ہاؤس میں دھماکہ آتش بازی کے سامان سےلدے بحری جہاز میں ہوا،دھماکے سے کئی کلو میٹر دور تک گھروں اور عمارتوں کو نقصان ہوا،دھماکوں سے عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔

بندرگاہ کے ویئر ہاؤس میں 2دھماکوں میں بڑی تعداد میں ہلاکتوں اور نقصان کا بھی اندیشہ ہے،دھماکے کے فوری بعد شہر میں اداروں کو ہائی الرٹ کردیا ہے اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کرنا شروع کردیا ہے۔

دھماکے کے نتیجے میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی ہے، سیکیورٹی اداروں نے ابتدائی کارروائی کرتے ہوئے بندرگاہ پر ناکہ بندی بھی لگادی ہے۔