آرمی چیف کی سینئرحاضرسروس اورریٹائرڈ فوجی افسران سے ملاقات

653

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈکوارٹرز لاہور کا دورہ اور سینئرحاضرسروس اورریٹائرڈ فوجی افسران سے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کورہیڈکوارٹرز لاہور پہنچے جہاں انہوں نے سینئرحاضرسروس اورریٹائرڈ فوجی افسران سے ملاقات کی۔ آرمی چیف کا کورہیڈ کوارٹرز لاہورپہنچنےپرلیفٹیننٹ جنرل ماجداحسان نے استقبال کیا۔

آرمی چیف نےسیکیورٹی صورتحال،امن واستحکام کےعوام تک اثرات پہنچانے پرتبادلہ خیال کیا جب کہ مختلف تجاویزدینےپرشرکا کاشکریہ ادا کیا۔

آرمی چیف سے ملاقات کرنےوالےسابق جرنلزمیں جہانگیرکرامت،احسن سلیم حیات ، جنرل (ر)طارق مجید،جنرل (ر)راشد محموداورجنرل (ر)راحیل شریف بھی موجودتھے۔