چودھری شجاعت حسین نے پارٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

252

لاہور (نمائندہ جسارت) پاکستان مسلم لیگ (ق)ۃ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے اپنی پارٹی کا اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کرلیا ہے۔ اجلاس کی تاریخ کا اعلان آئندہ ایک دو روز میں کردیا جائے گا۔ بتایا گیا ہے کہ چودھری شجاعت حسین کی زیر صدارت منعقد کیے جانے والے ہنگامی اجلاس کے انعقاد کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ اجلاس میں اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی ان کے صاحبزادے چودھری مونس الٰہی پاکستان مسلم لیگ (ق) کے وفاقی اور صوبائی وزرا ‘ارکان قومی اور پنجاب اسمبلی سمیت پارٹی رہنما شرکت کریں گے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں وفاق اور پنجاب میں حکومت سے اتحاد کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا اور اہم فیصلے کیے جائیں گے۔ اجلاس میں آئندہ کی سیاسی حکمت عملی کے حوالے سے بھی فیصلے کیے جائیں گے۔