ملک بھر میں عیدالاضحی مذہبی جوش و جذبے سے منائی گئی

291

اسلام آباد(صباح نیوز/آن لائن)سیدنا ابراہیم علیہ السلام اور سیدنا اسماعیل علیہ السلام کی عظیم قربانی کی یاد میں عیدالاضحی ملک بھرمیں مذہبی جوش و جذ بے اور اور احتیاطی تدابیر کے ساتھ منائی گئی، علمائے کرام نے عید کے خطبے میں سیدنا ابراہیم ؑاور سیدنا اسماعیل علیہ السلام کی طرف سے دی گئی عظیم قربانی کے فلسفے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔حکومتی ہدایات کے پیش نظر نمازیوںنے فاصلے اور ماسک پہننے کا بھی اہتمام کیا ۔علما نے اسلام کی سربلندی، امت مسلمہ کی سلامتی اور مسئلہ کشمیرو فلسطین کے حل اورکورونا وبا سے نجات کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ لوگوں نے بغل گیر ہو ہونے سے اجتناب کیا ،نماز عید الاضحی کی ادارئیگی کے بعدصاحب نصاب افراد نے مویشیوں کی قربانی کی۔کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سخت حفاظتی اقدامات کیے ۔علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان نے کورونا وبا کی صورتحال پر اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ عیدکی طرح محرم الحرام میں بھی کورونا ایس اوپیز پر عمل کیا جائے، اسمارٹ لاک ڈاؤن کی حکمت عملی کامیاب رہی، پاکستان میں وباء کا گراف مسلسل نیچے آرہا ہے، عوام کے تعاون سے کورونا وباپر جلد قابو پا لیں گے۔ وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی وزراء ، معاونین خصوصی اور این ڈی ایم اے کے حکام نے شرکت کی۔