وزیراعظم کی زیر صدارت ملک میں گندم کی دستیابی سے متعلق جائزہ اجلاس

172

اسلام آباد(اے پی پی) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ملک میں گندم کی دستیابی کی صورتحال اور اس کی قیمت کو قابو میں رکھنے کے لیے اقدامات کے بارے میں جائزہ اجلاس پیر کو اسلام آباد میں ہوا۔ وزیراعظم میڈیا آفس کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزیر
برائے غذائی تحفظ سید فخر امام، وزیر برائے صنعت حماد اظہر، مشیر برائے تجارت عبدالرزاق دائود اور سینئر حکام نے شرکت کی۔ صوبائی چیف کمشنرز نے بھی اجلاس میں وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔