وفاق نے سرکاری رقم نجی بینکوں میں رکھنے پر پابندی لگادی

253

پشاور(آن لائن)وفاق نے ملک بھر میں سرکاری رقوم نجی بینکوں میں رکھنے پر پابندی عاید کردی ہے۔ اس احکامات سے چاروں صوبوں کو آگاہ کردیا ہے ۔ وفاقی وزارت خزانہ و اقتصادی امور کی جانب سے تمام وفاقی محکموں ، وزارتوں ، ڈویژنوں ، کارپوریشنوں ، خود مختار و نیم خود مختارپبلک سیکٹر انٹر پرائزز پر سنگل ٹریژری اکاونٹ کے علاوہ دیگر بینک اکاونٹ کھولنے پر روک دیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کیے گئے کیش مینجمنٹ کے تحت رقوم رکھوانے اور نکلوالنے کے لیے پری آڈٹ نظام لا گو ہو گا، اس فنڈ سے ہر قسم کی ادائیگیوں کااختیار صرف وزارت خزانہ کو ہوگا۔ ان رولز کااطلاق فوری طور پر ملک بھر میں ہو گا۔ سرکاری اداروں سے نجی بینکوں میں کھولے گئے اکاونٹس اور ان میںپڑی سرکاری رقوم کی تفصیلات فوری طور پر طلب کر لی گئی ہے۔ سرکاری رقوم نجی بینکوں میں رکھ کر ذاتی فوائد حاصل کرنے کی حوصلہ شکنی کے لیے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے ۔