بھارتی اقدامات کیخلاف جماعت اسلامی کے تحت کل یوم ِ سیاہ منایا جائے گا

271

کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کی اپیل پر 5اگست کو آزاد کشمیر سمیت ملک بھر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور بھارت کی مذمت کے لیے ’’یومِ سیاہ ‘‘ کے سلسلے میں کراچی میں بھی یوم ِ سیاہ منایا جائے گا اور بیت المکرم مسجد تا حسن اسکوائر گلشن اقبال احتجاجی ریلی نکالی جائے گی ۔ جس میں شہر بھر سے عوام کی بڑی تعداد شریک ہو گی ۔ واضح رہے کہ 5اگست 2019کو بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی علیحدہحیثیت ختم کرنے کے لیے اپنے
آئین میں تبدیلی کر کے کشمیر یوں کے خلاف ایک بڑا جارحانہ اقدام کیا تھا اور اس کے بعد مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی آبادی کو اکثریت سے اقلیت میں تبدیل کرنے کی بھی کوششیں شروع کی گئیں جنہیں پوری کشمیری قیادت اور عوام نے مکمل طور پر مسترد کر دیا اور بھر پور احتجاج کیا ۔ بھارت نے بدترین لاک ڈائون کر کے کشمیریوں کو عملاً محصور کر دیا تا ہم اس کے باوجود کشمیری عوام کی احتجاجی تحریک جاری رہی ۔ جماعت اسلامی نے اس حوالے سے ملک گیر یوم ِ سیاہ کا اعلان کیا ہے۔