راشدنسیم کی عنایت علی خان کے گھر آمد‘ اطہر علی خان سے اظہارتعزیت

386

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)نائب امیر جماعتٍ اسلامی پاکستان راشد نسیم گذشتہ دنوں وفات پانے والے ملک کے معروف شاعر عنایت علی خان کی رہائش گاہ پر گئے اور انکے بیٹے اطہر علی خان سے اظہارٍ تعزیت کیا اور مرحوم کے ایصالٍ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔راشد
نسیم مظہرصدیقی مرحوم کے گھر بھی گئے اور انکے خاندان کے افراد سے اظہارٍ تعزیت کیا اس موقع پر جماعت اسلامی کراچی ضلع شرقی کے سیکرٹری جنرل فواد علی بھی انکے ہمراہ تھے۔ علاوہ ازیںراشد نسیم نے سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن کے صاحبزادے سید طلحہ حسن کو فون کیا اور ان کے والد کے انتقال پر دکھ ،افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا۔