کشمیر پر بھارتی محاصرے کا سال مکمل‘وفاق کایادگاری ٹکٹ جاری

150

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی حکومت نے جموں و کشمیر پربھارتی غاصبانہ قبضہ اور محاصرے کا ایک سال مکمل ہونے پر خصوصی یادگاریِ ٹکٹ جاری کر دیا ہے۔ مقصد جموں و کشمیر میں جاری بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے دنیا کو آگاہ کرنا ہے۔ان خیالات کااظہار وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز اور وفاقی وزیر برائے پوسٹل سروسز و مواصلات مراد سعید پی آئی ڈی میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔