پرویز رشید نے آرمی ایکٹ کو ووٹ نہیں دیا تو استعفا دیں، شاہد خاقان

564

لاہور (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سینئر نائب صدر اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پرویز رشید نے آرمی ایکٹ کو ووٹ نہیں دیا تو استعفا دے کر گھر جائیں، پارلیمانی سیاست میں ووٹ پارٹی کا ہوتا ہے، پارٹی کیلیے کڑوے گھونٹ بھرنا پڑتے ہیں،پرویز رشید نے کو یہ کڑوا گھونٹ بھرنا چاہیے تھا، ملک میں اسٹیبلمشنٹ کا وجود ہے اور وہ مداخلت بھی کرتی ہے، عمرا ن خان اتنے ہی بااختیار وزیراعظم ہیں جتنے شوکت عزیز اور چودھری شجاعت تھے، ہمارا
پکا فیصلہ ہے کسی کو ہٹانے میں استعمال نہیں ہوں گے۔ انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی سیاست میں ووٹ پارٹی کا ہوتا ہے پرویز رشید کا ذاتی نہیں۔ ہم نے ووٹ دیا کیونکہ جب پارٹی نے فیصلہ کرلیا تو میرے لیے یہ گھونٹ بے ذائقہ تھا۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پرویز رشید نے ووٹ نہ دے کر پارٹی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے ان کو استعفا دے دینا چاہیے۔ پرویز رشید کو شوکاز نوٹس بھی بھیجا جاسکتا ہے لیکن اگر ایسے شوکاز نوٹس شروع ہوگئے تو پھر ہر کسی کو روز کوئی نہ کوئی شوکاز ملے گا، مجھے بھی اس انٹرویو دینے پر شوکاز ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس آج بھی اکثریت نہیں اتحادی الگ ہوجائیں تو حکومت کو سمجھ آجائے۔ حکومت کو جمہوری طریقے سے ہٹا چاہتے ہیں جس میں اتحادی کردار ادا کرسکتے ہیں۔