پاک سعودی فرینڈز شپ فورم کی جانب سے عید کی مبارک باد

272

پاک سعودی فرینڈ شپ فورم کے چیئرمین چودھری خالد رشید نے اپنی اورفورم دیگر ارکان کی طرف سے تمام اہل اسلام کو عید الاضحی کی مبارک باد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس موقع پر پاکستان کی سلامتی، کشمیری بھائیوں کی جدوجہد آزادی میں کامیابی ،فلسطین اور دیگر مظلوم اقوام کی مشکلات کی دوری کے ساتھ بنگلادیش میں محصور پاکستانیوں کی جلد وطن واپسی کے لیے دعائیں کرنی چاہییں۔ انہوں نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے خصوصی اپیل کی محصورین کی واپسی کے لیے مجلس محصورین کے کنوینیئر انجینئر سید احسان الحق کی جانب پیش کردہ تجاویز پرغور کریں اور فوری محصور پاکستانیوں کی واپسی کا اہتمام کریں۔