مسئلہ کشمیر پر غفلت نظریہ پاکستان سے بغاوت کے مترادف ہے‘ محمد عبدالصبور

342

جمعیت علما اسلام (سعودی عرب) کے جنرل سیکرٹری انجینئر محمد عبدالصبور نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں صدیوں پر محیط جاری تحریک کو دبانے کے لیے بھارت کے اقدامات کے جواب میں خواب غفلت میں پڑے موجودہ حکمران تنازع کی خرابی کے مکمل ذمے دار ہیں۔انہوں نے سعودی عرب میں کشمیر کمیونٹی کے سرکردہ افراد سے ملاقات میں مزید کہا کہ تحریک کے اس مشکل ترین دور میں بھی کشمیر کے مقدمے کو پس پشت ڈال دینا نظریہ پاکستان سے بغاوت کے مترادف ہوگا۔ کشمیری مسلمانوں نے تحریک پاکستان کی تکمیل کے لیے اپنی نسلیں قربان کر دیں اور بدلے میں دُور دُور تک ان کی مدد کے لیے کوئی نظر نہیں آ رہا۔ ایسے بے ضمیر حکمران پاکستان کے استحکام کے لیے بھی خطرہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کی تحریک ایسی جدوجہد ہے جسے مٹانے والے خود مٹ جاتے ہیں۔ یہ آزمایش کے تمام مراحل عبور کر چکی ہے اور اب شہدا کا خون ضرور رنگ لائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ دیار حرم میں بسنے والے پاکستانی اپنی ہر دعا میں کشمیری مظلوموں کے لیے ضرور دعا کریں۔