صافی تحریک موومنٹ کے وفد کی پاکستانی سفیر سے ملاقات

231

سعودی دارالحکومت ریاض میں سفیرپاکستان راجا علی اعجاز سے صافی تحریک موومنٹ کے وفد نے سلیم صافی کی سربراہی میں ملاقات کی۔ شرکا میں شمس الرحمن ، سوڈا ، انور زادہ ، انظر گل اور فضل ارشاد شامل تھے۔ ملاقات کے دوران کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور حفاظتی اقدامات کے بعد کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا ، جس میں پاکستانی کمیونٹی کے لیے امداد سے متعلق امور بھی شامل تھے۔ شرکا نے سعودی عرب میں کورونا وائرس کے باعث لگائے گئے لاک ڈاؤن کے دوران سفارت خانہ پاکستان کی طرف سے فراہم کی گئی خدمات کی تعریف کی۔ پاکستانی سفیر راجا علی اعجاز نے مملکت میں مقیم پاکستانیوں کے لیے سفارتخانے کے مکمل تعاون اور امداد کی یقین دہانی کرائی۔