قونصل پریس (جدہ) سید حمزہ گیلانی کی پاک میڈیا گروپ سے ملاقات

110

پاکستان قونصلیٹ جدہ میں تعینات ہونے والے نئے قونصل پریس سید حمزہ گیلانی سے ریاض کے شاہ خالد انٹرنیشنل ائرپورٹ پر پاکستانی صحافیوں کی تنظیم پاک میڈیا گروپ کے چیئرمین الیاس رحیم، صدر ذکا اللہ محسن، وقارنسیم وامق اور دیگر عہدے داروں نے ملاقات کی اور انہیں ریاض کی صحافی برادری کی طرف سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔ یاد رہے کہ سید حمزہ گیلانی کا تقرر ارشد منیر کی جگہ ہوا ہے جو کامیابی سے مدت ملازمت مکمل کرکے گزشتہ ہفتے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگئے۔دریں اثنا پاکستان جرنلسٹس فورم (پی جے ایف) کے چیئرمین امیر محمد خان نے نمایندہ جسارت سید مسرت خلیل سے گفتگو کرتے ہوئے نئے قونصل پریس کو پی جے ایف کی طرف سے خوش آمدید کہا۔