یمنی باغیوں کا امریکی ساختہ ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

382
یمن: حوثی باغی مار گرائے گئے ڈرون کے پاس کھڑے ہیں

صنعا (انٹرنیشنل ڈیسک) یمن میں حوثی باغیوں نے ایک امریکی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کردیا۔ باغیوں کے ترجمان نے اپنے بیان میں بتایا کہ سعودی عرب سے متصل شمالی سرحد پر بغیر پائلٹ والا ایک طیارہ گرادیا گیا۔ باغیوں کے مصیرہ چینل پر اس واقعے کی وڈیو بھی نشر کی گئی۔ امریکا اور عرب اتحاد کی جانب سے اس پر کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا۔