ٹھٹھہ، مختلف حادثات میں دو نوجوان جاں بحق دو افراد زخمی

134

ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت) مختلف حادثات میں دو نوجوان جاں بحق دو افراد زخمی۔ کراچی اللہ والا ٹائون کے رہائشی دو نوجوان عید کے دوسرے دن ٹھٹھہ گھومنے آئے ہوئے تھے، گجو نہر پر گرمی کے باعث ہاتھ منہ دھو رہے تھے کہ پیر پھسلنے کے باعث نہر میں ڈوب گئے، دونوں نوجوانوں محمد عہد اور محمد شبیر کی لاشیں مقامی غوطہ خورں نے نکالیں۔ پولیس نے لاشوں کو مکلی سول اسپتال پہنچایا جہاں سے ضروری کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔ کینجھر جھیل کے نزدیک کار اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار عظیر مری اور اسد اللہ مری شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں کو مکلی سول اسپتال پہنچا دیا گیا۔