انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لئے 14رکنی ٹیم کا اعلان

250

لندن(جسارت نیوز) انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف 3 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ کے لئے 14 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں فتح حاصل کرنے والی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ۔ انگلینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کل سے اولڈ ٹریفور، مانچسٹر میں شروع ہوگا۔ انگلینڈ ٹیم کی قیادت جو روٹ کرینگے۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں فتح حاصل کرنے والی انگش ٹیم کے اسپنر ڈومینک بیس کو ٹیم میں برقرار رکھا گیا ہے۔ انگلینڈ کے 14 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ میں جو روٹ کپتان جبکے دیگر کھلاڑیوں میں بین ا سٹوکس، کرس ووکس، مارک ووڈ، جیمز اینڈرسن، جوفرا آرچر، ڈومینک بیس، ا سٹورٹ براڈ، روری برنز، جوز بٹلر، زیک کرولے، ثام کیرن، اولی پوپ اور ڈوم سیبلے شامل ہیں۔