انگلینڈ کے خلاف اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوش کریں گے، مصباح الحق

356

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ہیڈ کوچ وچیف سلیکٹر مصباح الحق نے ویڈیو کانفرنس میں کہا ہے کہ 3 ماہ کے طویل وقفے کے بعد تیاریوں کا اچھا موقع ملا، ٹیم اچھی پرفارم میں ہے، اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے، فیورٹ کوئی نہیں جیت پرفارم کرنے والی ٹیم کی ہوگی، ویسٹ انڈیز سیریز سے سیکھنے کا موقع ملا، اولڈ ٹریفورڈ پچ دیکھنے میں اسپنرز کیلیے سازگار لگتی ہے، ویسٹ انڈیز کے میچ میں پہلے روز سے گیند اسپن ہوئی، نئی صورتحال اور موسم دیکھ کر2 اسپنرز کھلانے کا فیصلہ کریں گے تاہم2 اسپنرز کا امکان رد نہیں کیا جاسکتا۔ہیڈ کوچ نے کہا کہ کنڈیشنز سازگار ہوں تب بھی جیت کیلیے اچھی کرکٹ کھیلنا ہوگی، ٹاپ آرڈر کا پرفارم کرنا اہم ہے، دونوں ٹیموں کی بولنگ مضبوط ہے، میزبان کی ٹاپ آرڈر کو بھی کنڈیشنز کی وجہ سے مسائل ہوئے، اچھا آغاز اہمیت کا حامل ہوگا، اظہر علی اور اسد شفیق سمیت سب کو کہا ہے کہ توقعات کے غیر ضروری بوجھ سے آزاد ہوکر کھیلیں، اسد شفیق اور اظہر علی انگلینڈ میں پرفارم کرچکے ہیں جبکے بابر اعظم نے بطور کپتان بھی دباؤ کو برداشت کیا، گزشتہ سیریز کے پرفارمر عابد علی اور شان مسعود پر اعتماد ہیں، سب سے امیدیں وابستہ ہیں، مضبوط ہوم سائیڈ کو زیر کرنے کیلیے بطور ٹیم پرفارم کرنا ہوگا۔