بی سی سی آئی آئی پی ایل کے مبصر کی حیثیت سے بحال کرے، سنجے منجریکر

450

نئی دہلی (جسارت نیوز) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق بلے باز سنجے منجریکر نے بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کو ای میل بھجوائی ہے جس میں انہوں نے بورڈ سے درخواست کی ہے کہ وہ انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے آئندہ ایڈیشن میں کمنٹیٹر کی حیثیت سے ان کو بحال کرے۔ انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) 19 ستمبر سے 8 نومبر امارات میں کھیلا جائے گا۔ منجریکر نے کہا کہ وہ بی سی سی آئی کے جاری کردہ رہنما خطوط کے مطابق کام کرنے کو تیار ہیں۔ منجریکر نے خط میں لکھا ہے کہ مجھے بورڈ کے بتائے ہوئے رہنما اصولوں کے مطابق کام کرنے میں خوشی ہوگی۔ مارچ میں منجریکر کو بی سی سی آئی نے بطور کمنٹیٹر چھوڑ دیا تھا۔ منجریکر نے گزشتہ سال 2019ء میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کے دوران آل ورلڈ راؤنڈر رویندرا جڈیجہ کو ’’بٹس اینڈ پیسز کرکٹر‘‘ کہنے پر سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ جڈیجہ نے یہ بھی کہا تھا کہ منجریکر زبانی اسہال میں مبتلا ہیں۔