پی ایس بی کوچنگ پشاورسینٹر و دیگر دفاتر کھل گئے

226

پشاور(جسارت نیوز) پی ایس بی کوچنگ سینٹر پشاور کے دفاترز عید الاضحیٰ کی چھٹیوں کے بعد گزشتپ روزکھل گئے اور تمام ملازمین اپنی ڈیوٹی پر آکر ذمہ داریاں سنبھال لیں ۔میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے ڈائریکٹر پرویز علی نے کہاکہ انشاء اللہ جلد ہی کھیلوں کی سرگرمیاں بھی شروع ہوجائیں گی،جہاں پر بیڈمنٹن،ٹیبل ٹینس،والی بال اور ا سکواش اکیڈمیوں میں سینئر زوجونیئر کھلاڑیوں کی پریکٹس کرتے نظر آئینگے،انکاکہناتھاکہ پی ایس بی کو چنگسینٹر میں کھیلنے والے کھلاڑیوں کی سہولیات اور انکی فٹنس کیلئے عنقریب جدید جم کا افتتاح ہوگاجس سے کھلاڑی مستفیدہونگے۔پرویز علی نے کہاکہ اسکواش اکیڈمی میں مختلف اسکولوں کے بچے انڈر11،14اورانڈر17کے کٹیگریزمیں روزانہ پریکٹس کرتے تھے جبکے اسکے ساتھ ہی دیگر جونیئر زکھلاڑی میں پریکٹس کرتے ہیں،والی بال اکیڈمی میں بھی ممبرز سمیت جونیئر اور سینئر کھلاڑی اپنی کھیل مین مصروف رہتے ہیں،اسی طرح بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس کے بھی مرد وخواتین کھلاڑی بھی کھیلتے ہوئے نظر آرہے ہیں،تاہم کوروناکے باعث یہ سلسلہ رک گیا اور انشاء اللہ جلد ہی پی ایس بی کوچنگ سینٹر میں کھیلنے کی سرگرمیاں بحال ہوجائیںگی۔