قربانی کی کھالیں الخدمت کو دینے پر محمد یوسف کاشہریوں سے اظہار تشکر

278

کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی ضلع شمالی محمد یوسف نے الخدمت کو بڑی تعداد میں قربانی کی کھالیں دینے پر عوام سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ برسوں کی طرح باشعور عوام نے اس سال بھی بڑی تعداد میں الخدمت کوکھالیں دے کر اپنے بھرپوراعتماد کا اظہار کیا ہے امیر ضلع محمد یوسف نے شہریوں کو یقین دلایا کہ جماعت اسلامی کے تحت ہم اپنی رفاہی، فلاحی اورامدادی سرگرمیاں بلا امتیازرنگ ونسل جاری رکھیں گے۔