مغربی ایشیا کے ممالک کو برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے دوران 15.54 فیصد اضافہ

432

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مغربی ایشیا کے ممالک کو پاکستانی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے دوران 15.54 فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2019-20ء کے دوران سعودی عرب، بحرین، اردن، کویت، ترکی، متحدہ عرب امارات اورمغربی ایشیا کے دیگرممالک کو پاکستانی برآمدات کا حجم 2.972 ارب ڈالرریکارڈ کیا گیاجو پیوستہ مالی سال کے مقابلہ میں 15.54 فیصد زیادہ ہے، مالی سال 2018-19ء کے دوران ان ممالک کو پاکستانی برآمدات کا حجم 2.626 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا تھا۔