سفید پوش غریب افراد میں قربانی کا گوشت تقسیم کیا، شیخ امتیاز حسین

246

کراچی(اسٹاف رپورٹر)روٹری کلب آف کراچی ایونیو کے پریذیڈینٹ شیخ امتیاز حسین نے کہاہے کہ لیاری اور دیگر مضافاتی بستیوں میں سفید پوش غریب افراد میں قربانی کا گوشت تقسیم کیا گیاانہوںنے کہاکہ روٹری کلب آف کراچی ایونیو ہر سال غریب ،مستحق اور سفیدپوش افراد کے گھروں میں قربانی کے گوشت کی تقسیم کرتا ہے تا کہ ایسے سفید پوش مستحق غریب افراد بھی عید الاضحی کے دن قربانی کا گوشت حاصل کر سکیں جو مہنگائی اور غربت کی وجہ سے پورا سال گوشت نہیں کھا سکتے شیخ امتیاز حسین نے کہاکہ عید الفطر ہو یا عید الاضحی ہمیں غریب افراد کو بھی اب خوشیوں میں شریک رکھنا چاہئے جو ضرورت مند ہیں اور کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلاتے انہوںنے کہاکہ کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال میں شہری غربت کی لکیر سے بھی نیچے زندگی گزار نے پر مجبور ہو گئے ہیں اور نان شبینہ کو محتاج ہو گئے ہیں انہوں نے کہاکہ حکومت کو مہنگائی کنٹرول کرنے پر خصوصی توجہ دینی چاہئے تا کہ غریب افراد بھی پیٹ بھر کھانا کھا ئیں اور ان کی زندگی میں بھی خوشیاں آسکیں شیخ امتیاز حسین نے کہاکہ پیٹرول، آٹا، چینی، بجلی، ادویات اور دیگر ضروریات زندگی کی اشیاء مہنگائی کی وجہ سے غریب افراد کی پہنچ سے دور ہو تی جا رہی ہیں۔