انٹر بینک میں روپے کے مقابل ڈالر کی قدر بڑھ گئی

295

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں55پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 166.95روپے سے بڑھ کر 167.50 روپے اور قیمت فروخت 167.25 روپے سے بڑھ کر167.80روپے ہو گئی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 166.80 روپے اور قیمت فروخت 167.30 روپے پر بدستور برقرا رہی۔ یورو کی قدر میں 30 پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت خرید 193.50روپے سے گھٹ کر193.20روپے ہوگئی۔