مرکزی بینک کو خودمختاری دینے کا فیصلہ درست ہے ،میاں زاہد حسین

300

کراچی(اسٹاف رپورٹر) آل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے مرکزی بینک کو خودمختاری دینے کے فیصلے کی حمایت کرتے ہیں،کورونا وائرس کی تباہ کاریوں کے بعد دنیا بھر میں مرکزی بینکوں کا کردار بڑھ گیا ہے اور پاکستان میں بھی ا سٹیٹ بینک کو با اختیار بنانے کے فیصلے کے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ میاں زاہد حسین نے ایک بیان میں کہا کہ حکومت مرکزی بینک کے کردار کو مزید موثر بنانے کے لیے جلد از جلد قانون سازی کرے تاکہ مرکزی بینک کو وزارت خزانہ کے چنگل سے نکالا جا سکے جبکہ بینک کے قوانین میں بھی تبدیلی کی ضرورت ہے جیسا کہ اس اہم بینک کا گورنر بورڈ آف ڈائریکٹرز کا چیئرمین بھی ہوتا ہے جو غلط ہے۔