خیرپور چیمبر کے صدرراجیش کمار کا قتل،بزنس کمیونٹی میں تشویش

348

کراچی(اسٹاف رپورٹر) خیرپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدراورکھجور اناج منڈی خیرپور کے نائب صدر،معروف نوجوان بزنس مین راجیش کمار کو نامعلوم افراد کی جانب سے ان کے گودام کے قریب فائرنگ کرکے قتل کیے جانے پر خیرپور کی تاجربرادری میں خوف وہراس پھیل گیا ہے۔ خیرپور چیمبر آف کامرس کی سرپرست اعلیٰ اور سابق نائب صدر ایف پی سی سی آئی شبنم ظفر نے خیرپور چیمبر کے صدر راجیش کمار کے قتل کو خیرپور کی بزنس کمیونٹی کے لیے لمحہ فکریہ قرار دیا ہے۔