میٹرک بورڈ :مرحوم ملازمین کے بچوں کی ملازمت مستقل کرنے کاحکم

186

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے دوران ملازمت فوت ہوجانے والے بورڈ ملازمین کے بچوں کو مستقل کرنے کیلیے خصوصی احکامات جاری کر دیے ہیں، جنہیںتمام قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد مستقل کیا جائے گا، مرحوم ملازمین کے بچے گزشتہ کئی سالوں سے ڈیلی ویجز پر کام کررہے ہیںجبکہ عرصہ دراز سے سر د خانے کی نظر رہنے والے سنیارٹی کم فٹنس کی بنیاد پر بورڈ ملازمین کے پروموشنز کیسز بھی عید الاضحی کے فورا بعد حل ہونے کی توقع ہے ۔یہ بات آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا) میٹرک بورڈ کراچی یونٹ کے ماہانہ اجلاس میں بتائی گئی۔اجلاس میں منتخب نمائندوں صدرعبدالوہاب لاکھو، سینئر نائب صد سلمان احمد خان اور دیگر نے شرکت کی جبکہ اجلاس میں مختلف دفتری امور کا جائزہ بھی لیا گیا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ سماجی فاصلے کے پیش نظر حکومت کے احکامات کے تحت دفتر بند ہونے کے باوجود تمام بورڈ ملازمین کو ان کی ماہانہ تنخواہیں و دیگر مالی ادائیگیاں وقت پر ادا کی جارہی ہیں ،اساتذہ کرام کو ان کے امتحانی معاوضے ماضی کے مقابلے میں بہت پہلے ادا کر دیے گئے ہیں ۔