نالے صاف کراکے فوجی جوانوں کو تماشا نہ بنایا جائے، الطاف شکور

148

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور نے کہا ہے کہ پاکستان میں میدان سیاست سمیت ہر جگہ کچرا ہی کچرا ہے، کراچی کو کچرے کا ڈھیر بنا دیا گیا ہے، شہروں میں موجود کچرا صاف کرنا شہری انتظامیہ کی ذمہ داری ہے، فوج مقبوضہ کشمیر کا کچرا صاف کرے۔ اگر کچرا صفائی کا کام فوج اور این ڈی ایم اے کرے گی تو پھر صوبائی و بلدیاتی حکومت کی کیا ضرورت ہے؟ نالے کچرا صاف کرا کے فوجی جوانوں کو تماشا نہ بنایا جائے۔پاسبان پریس انفارمیشن سیل سے جاری کردہ بیان میں الطاف شکور نے کہا کہ یہ پی پی پی، ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کی نااہلی ہے۔ کیا حکومتیں اتنی نااہل ہو چکی ہیں کہ کچرا صفائی کے لیے بھی فوج کی طرف دیکھتی ہیں؟