گرین لائن منصوبے کو متنازع بنانے کے بجائے مکمل کیا جائے،(ن) لیگ

111

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کراچی کے جنرل سیکرٹری ناصر الدین محمود نے وزیر اعلیٰ سندھ کے گرین لائن منصوبے سے متعلق بیان پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ گرین لائن منصوبہ ایک عظیم منصوبہ ہے،جس سے کراچی کے ایک کروڑ شہریوں کو بہترین اور جدید سفری سہولیات میسر آئیں گی۔اس عظیم منصوبے کو متنازع بنانے کے بجائے جلد مکمل کیا جائے۔