سندھ کی طرح کراچی کی تقسیم بھی منظور نہیں، مصطفی کمال

179

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اپنی صوبائی حکومت کو طول دینے کیلیے سندھ کی تقسیم نامنظور کا نعرہ لگاتی ہے، جبکہ سندھ کے دارالخلافہ کراچی کو 6ٹکڑوں میں تقسیم کردیا ہے، جس طرح سندھ کی تقسیم نامنظور ہے اسی طرح سندھ کے دارالخلافہ کراچی کی تقسیم بھی نا منظور ہے۔