علما یونیورسٹی اقوام متحدہ کے اکیڈمک امپیکٹ کا ممبر بن گیا

617

علما یونیورسٹی نے اقوام متحدہ کے یونائیٹڈ نیشن اکیڈمک امپیکٹ کی ممبرشپ حاصل کر کے ایک اہم سنگ میل حاصل کرلیا ہے۔ یہ ایک ایسا اعزاز ہے جس نے بین الاقوامی سطح پر علما یونیورسٹی کے درجہ کو مزید بلند کیا ہے۔ اقوام متحدہ کی یونائیٹڈ نیشن اکیڈمک امپیکٹ (UNAI) کے ساتھ علما یونیورسٹی کی ممبر شپ ایک ایسا اہم قدم ہے جو اعلٰی تعلیمی اداروں کو اقوام متحدہ کے منشور و اہداف بشمول انسانی حقوق کے تحفظ و فروغ، اعلٰی تعلیم تک سب کی رسائی، اس کے استحکام اور اس ضمن میں کسی تنازع کے حوالے سے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کرانے میں معاونت فراہم کرتا ہے۔ اقوام متحدہ کے یونائیٹڈ نیشن اکیڈمک امپیکٹ (UNAI) کی ممبر شپ علما یونیورسٹی کی قابل تحسین کامیابی اور اعلی معیار کی ٹھوس گواہ ہے جس کی وجہ سے وہ پروقار حیثیت کے ساتھ عالمی تعلیم کے شعبے میں ایک خاص مقام بنانے میں کامیاب رہی ہے۔ علما یونیورسٹی کی UNAI میں اثر انگیز شمولیت نے یونیورسٹی کی متنوع سطح تک رسائی کو بین الاقوامی طور پر آسان بنانے کے ساتھ اس کے رتبہ کو بھی بلند کیا ہے۔