کراچی میں این ڈی ایم اے نے نالوں کی صفائی کا کام شروع کردیا

609

کراچی میں این ڈی ایم اے نے نالوں کی صفائی کا کام شروع کردیا۔

گجرنالے پراین ڈی ایم اےاور ایف ڈبلیو او کی ٹیمیں کچرا نکالنے کیلئے موجود ہیں۔نالوں سے نکالا گیا کچرا فوری طور لینڈفِل سائٹ پر منتقل کیا جارہا ہے۔

کراچی میں این ڈی ایم اے اور ایف ڈبلیو او کی ٹیمیوں نے گجر نالے سے کچرا نکالنے کے کام کا آغاز کردیا ہے، نالوں سے نکالے جانے والے کچرے کو فوری طور پر لینڈفل سائٹ پر منتقل کیا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا تھا کہ کراچی کی مقامی کور کو پاک فوج کی طرف سے حکم ملنے کے بعد شہر قائد میں آج سے نالوں کی بڑے پیمانے پر صفائی کا کام شروع کردیا جائے گا۔

چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کراچی میں ندی نالوں کے اطراف بہت تجاوزات ہیں اور شہر قائد میں سیوریج نظام بھی درست نہیں اس لیے کراچی کے مختلف علاقوں میں کل سے کام شروع ہوجائے گا اور ہم  کراچی میں ایسا کام کریں گے کہ شہر میں ہونے والی برسات میں کم سے کم نقصان ہو۔